پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن 8مارچ کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

منگل 3 مارچ 2015 14:24

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن 8مارچ کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا س دن کے حوالے سے سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز ،جلسے ،جلوس،ریلیاں،مذاکرے اور اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین خواتین کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے جبکہ ا س موقع پر خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمہ اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کے عزم کی تجدید کی جائے گی اخبارات اور نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام شائع اور نشر کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن 8مارچ کو منایا جاتا ہے خواتین کا عالمی دن سب سے پہلے 1900ء میں منایا گیا اور اس وقت سے لے کر اب تک ہر سال یہ عالمی دن 8مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :