علی ظفر نے بیٹی کا نام علیزہ رکھا ہے

منگل 3 مارچ 2015 13:47

علی ظفر نے بیٹی کا نام علیزہ رکھا ہے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) اداکار علی ظفر نے اپنی بیٹی کا نام علیزہ رکھا ہے۔ اپنے ٹویٹر پر علی نے لکھا ہے کہ ان کی بیٹی اب سات دن کی ہوگئی ہے اور انہوں نے اپنی اہلیہ عائشہ فاضلی کے مشورے سے بیٹی کا نام علیزہ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ علی ظفر کے ہاں بیٹی کی پیدائش 23 فروری کو ہوئی تھی اس سے پہلے ان کا ایک بیٹا اذان ہے جوکہ چار سال کا ہے۔