وزیر اعظم نواز شریف کل دو روزہ دورے پر اعلی سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

منگل 3 مارچ 2015 13:45

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے کے لیے روانہ ہوں گے، دفتع کارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف 4 مارچ سے 6 مارچ تک سعدوی عرب میں رہیں گے اور وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی سعودی عرب روانہ ہو گا جبکہ وفد میں شہباز شریف، اسحاق ڈار اور طارق فاطمی بھی شامل ہوں گے، دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم سعودی عرب میں دو روزہ دورے کے دوران عمرہ کی دائیگی بھی کریں گے.