صوابی‘ خواتین کے تنازعہ پر بھانجے کی فائرنگ سے ماموں،نانی ،بہن اورملزم سمیت چارافرادجاں بحق ‘ ایک زخمی

منگل 3 مارچ 2015 13:40

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پولیس تھانہ صوابی کی حدودمیں موضع قدرہ میں خواتین کے تنازعہ پر بھانجے کی فائرنگ سے ماموں،نانی ،بہن اورملزم سمیت چارافرادجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔عُزیر علی ولد محمدزاہد سکنہ قدرہ نے تھانہ صوابی میں زخمی حالت میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے بتایاکہ منگل کی علی الصبح ان کا چچازادساجد زمان ولد محمدزمان ،قدیم اورحمید پسران ظریف نے گھر کے اندرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں ساجدزمان کی بہن سترہ سالہ مسماة ہدایت بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

بعدازاں عبدالودودولد ظریف نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے بتایاکہ ان کانواساساجدزمان ولد محمدزمان ان کاوالد محمدزمان ،محمداسحاق پسران محمدعجب اورعُزیرعلی ولد محمدزاہد نے گھرمیں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُن کی بیوی مسماة صاحبزادگئے اوربیٹا عبدالامین جاں بحق ہوگیا اوربعدمیں ماموں فریق کی فائرنگ سے ساجدزمان بھی جاں بحق اورعُزیرعلی زخمی ہوگیا ۔رپورٹ میں وجہ قتل تنازعہ خواتین بیان کی گئی ہے ۔صوابی پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :