ہم نے اپنے حلقہ جات میں عوام کی خدمت کا مشن اپنا رکھا ہے‘حاجی یاسین

منگل 3 مارچ 2015 13:25

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ضیاء حاجی یاسین نے کہا کہ ہم نے اپنے حلقہ جات میں عوام کی خدمت کا مشن اپنا رکھا ہے ہم بلندہ بانگ دعوے نہیں کرتے بلکہ کام کر کے بھی دکھاتے ہیں حلقہ این اے191میں چوہدری اعجاز الحق اور حلقہ پی پی 283چوہدری غلام مرتضی حلقہ 284ایم پی اے حاجی نعیم انور اور ہماری ایم پی اے محترمہ غزالہ شاہین نے مختصر عرصہ میں اپنی اپنی سطح پر منصبوبہ جات حاصل کر کے انتخابی وعدوں پر بھر پور عمل دراآمد کی روشن مثال قائم کی شہر کی مکمل سڑکات کھنڈرات بنی ہوئی تھیں ہماری جماعت کے ممبران اسمبلی نے سب سے پہلے ان سڑکات کی تعمیر کا منصوبہ منظور کروایااور آئندہ بھی اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کرواتے رہیں گے یہ ہی ہمارا منصور ہے اورر ہم اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کر کے سکون اور راحت حاصل کرتے ہیں ۔