ہارون آباد‘ایس ای واپڈا سرکل کی گاڑی بجلی کے پول سے ٹکرا گئی‘ دو افراد جاں بحق

منگل 3 مارچ 2015 13:25

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ایس ای واپڈا سرکل کی گاڑی بجلی کے پول سے ٹکرا گئی دو افراد جاں بحق- تفصیل کے مطا بق ایس ای واپڈا سرکل مہر جمیل اپنی فیملی کے ہمراہ بہاولپور جارہاتھا کہ انکی پرائیویٹ گاڑی ٹرالے سے بچانے کے سبب پول سے ٹکرا گئی حادثہ میں مہر جمیل ،مہر صاحب کی جواں سالہ بیٹی جاں بحق جبکہ اہلیہ اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے دوسر ے حادثے میں علاقہ چھولیاں والا میں گزشتہ رات بارش کے باعث کچے مکان کی گھر کی چھت گر نے سے گھر کا مالک ارشاد ،بیوی کوثر بچے حسین ،نادیہ،شاہدہ اور شاہد زخمی ہو گئے شاہدہ زیادہ زخمی ہو نے کی وجہ سے لاہور ریفر کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :