ڈیرہ مراد جمالی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

منگل 3 مارچ 2015 13:11

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ڈیرہ مراد جمالی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام‘ ایف سی نے ڈیرہ مراد جمالی کے گرڈ اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز دہشت گردوں نے ڈیرہ مراد جمالی کے گرڈ اسٹیشن کو اڑانے کی کوشش کی ہے جسے ایف سی نے ناکام بنا دیا ہے۔ ایف سی نے کارروائی کر کے گرڈ اسٹیشن میں نصب 13 کلو وزنی بم برآمد کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف سی حکام کے مطابق گرڈ اسٹیشن کو اڑانے کی کوشش کی گئی تھی جس کے لئے 13 کلو سے زائد وزنی بم گرڈ اسٹیشن میں نصب کیا گیا تھا بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو اس سے پورا گرڈ اسٹیشن تباہ ہو جاتا برآمد ہونے والے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ ضلع بھر کی سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔