سپریم کورٹ نے بلوچستان کے سرکاری افسر محمد علی کے خلاف درخواست خارج کر دی

منگل 3 مارچ 2015 13:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے بلوچستان کے محمد علی نامی سرکاری افسر کے خلاف میرٹ ترقی پر ملازمت ختم ہونے کے مقدمے میں درخواست خارج کر دی۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آپ جس تیزی کے ساتھ ترقی کر رہے تھے اس سے لگتا تھا کہ آپ جلد ہی وزیراعلیٰ بن جائیں گے۔ گریڈ 16 براہ راست کیسے مل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ریمارکس منگل کے روز دیئے ہیں جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ درخواست گزار محمد علی کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور کہا کہ عدالت کی جانب سے میرٹ پر فیصلے دیئے جانے کے بعد ان کے لئے تمام راستے بند ہو گئے ہیں وہ اسسٹنٹ کے عہدے پر فائر تھے کہ انہیں گریڈ 16 دیا گیا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ آپ نے ترقی اتنی جلدی کی ہے اور آپ نے خلاف میرٹ کیسے ترقی کر لی۔ اس لئے آپ کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :