چترال،دریائے مستوج میں پہاڑی تودہ گرنے سے پانی کا بہاؤرک گیا،دریا جھیل کی شکل اختیار کر گیا،مقامی آبادی ڈوبنے کا خطرہ،محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے ریسکیو آپریشن شروع

منگل 3 مارچ 2015 13:04

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) چترال میں بارش اور برفباری کے باعث ریشن کے مقام پر دریائے مستوج میں پہاڑی تودہ گرنے سے پانی کا بہاؤ رک گیا،دریا جھیل کی شکل اختیار کر گیا ،مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز چترال میں شدید برفباری اور بارشوں سے دریائے مستوج میں پہاڑی تودہ گرنے سے پانی کا بہاؤ رک گیا جس سے دریا جھیل کی شکل اختیار کر گیا جس سے مقامی آبادی اور سڑکیں ڈوبنے کے خطرات لاحق ہوگئے ۔

ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے بتایا کہ مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لئے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ ریسکیو حکام مقامی افراد کی منتقلی کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ بارشوں اور برفباری کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ریسکیو اور پولیس اہلکار الرٹ ہیں انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر فوج کو بھی طلب کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :