فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہم سب کو اتفاق سے کام کرنا ہوگا ‘شان

منگل 3 مارچ 2015 12:45

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہم سب کو اتفاق سے کام کرنا ہوگا ‘شان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) فلم سٹار شان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہم سب کو اتفاق سے کام کرنا ہوگااور مجھے یقین ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہماری جدوجہد رنگ لائیگی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرناکسی فرد واحد کا کام نہیں اس کیلئے ہم سب کو باہمی اتفاق اور ایمانداری سے کام کرناہوگا ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے پروڈیوسروں کو مزید نئی فلمیں بنانی چاہئیں اور رائٹرز کو بھی ایسے اسکرپٹ لکھنے چاہئیں جو عوام کے مسائل کو بھی اجاگر کریں

متعلقہ عنوان :