لاہور: نابینا افراد اور پولیس اہلکاروں کے مابین دھکم پیل جاری

منگل 3 مارچ 2015 12:32

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) : لاہور میں نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج جاری ہے ، نابینا افراد عقبی دروازے سے ایوان کے اندر جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے ان کا راستہ روک لیا اور ان کے مابین دھکم پیل کا سلسلہ شروع ہو گیا اور پولیس کی جانب سے ہاتھا پائی بھی کی گئی، نابینا افراد کی ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک ہم یہیں اسمبلی کی سیڑھیوں پر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے.

متعلقہ عنوان :