ورلڈ کپ2015ء ، جنوبی افریقہ کا آئر لینڈکو جیت کے لیے 412رنز کا ہدف

منگل 3 مارچ 2015 12:21

ورلڈ کپ2015ء ، جنوبی افریقہ کا آئر لینڈکو جیت کے لیے 412رنز کا ہدف

کینبرا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مارچ ۔2015ء ) آئی سی سی ورلڈ کپ میں جنو بی افریقہ نے آئر لینڈ کو جیت کے لیے 412رنز کا ہدف دیا ہے ۔ منوکا اوول ،کینبرا میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 411رنز بنائے ۔ جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور ڈی کوک 1رن بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم ڈو پلیسی اور ہاشم آملا نے دوسری وکٹ کے لیے 247رنز کی شراکت داری قائم کی اور اس دوران ہاشم آملانے اپنے کیریئر کی 20ویں اور ڈوپلیسی نے چوتھی سنچری سکور کی ۔

(جاری ہے)

آملا 159اور ڈوپلیسی 109رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ اے بی ڈیویلیئز بھی 24رنز بنا کر پوویلن لوٹ گئے تاہم روسوو اور ملر نے 5ویں وکٹ کی شراکت میں محض 53گیندوں میں 110رنز بنا کر جنوبی افریقہ کا سکور 411رنز کر دیا ۔روسوو 61اور ملر 46رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ آئرلینڈ کی جانب سے میک برائن نے 2جبکہ سورسمین اور کیون اوبرائن نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ آئر لینڈ کیخلاف 400رنز بنا کرجنوبی افریقہ مسلسل دو میچز میں حریف ٹیموں کیخلاف چار سو رنز بنانے والے دنیا کی واحد ٹیم بن گئی ہے جبکہ پروٹیز ٹیم نے بھارت کا ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ 5مرتبہ 400رنز بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :