کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف نے سابق کرکٹر شعیب اختر کو مرحوم قرار دے دیا

منگل 3 مارچ 2015 12:17

کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف نے سابق کرکٹر شعیب اختر کو مرحوم قرار دے دیا

کراچی(اردو ہوائنٹ تازہ ترین اخبار . 3 مارچ 2015 ء) : نجی ٹی وی کے ایک شو میں شعیب اختر کی بھارتی ٹی وی کے کامیڈی شو میں شرکت اور پاکستان کرکٹ ٹیم اور کرکٹ بورڈ پر کی جانے والی تنقید سننے کے بعد کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف نے برہم ہو کر ان کو شعیب اختر مرحوم قرار دے دیا.

(جاری ہے)

عمر شیرف کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کی عزت نہیں کرتا اس کو مرحوم ہی ہو جانا چاہئیے، ٹی وی شو میں دکھایا گیا کہ شعیب اختر نے کس طرح پی سی بی کے چئیر مین کی نقل بھی کی اور قومی کرکٹ ٹیم کا تمسخر اڑایا گیا، عمر شریف کا کہنا تھا کہ جس کو جو کہنا ہے پاکستان میں رہ کر کرنا چاہئیے کسی اور ملک میں جا کر قومی ٹیم کا مذاق نہیں اڑانا چاہئیے کسی کو کوئی حق نہیں ہے کہ بیرون ملک جا کر اپنے ملک کی جگ ہنسائی کرے.

متعلقہ عنوان :