سجاد علی میرے روحانی استاد ہیں،ارجیت سنگھ

منگل 3 مارچ 2015 12:16

سجاد علی میرے روحانی استاد ہیں،ارجیت سنگھ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) فلم ”عاشقی ٹو“ سے کامیاب ہونے والے بھارتی سنگر ارجیت سنگھ نے ایک انٹرویومیں کہا کہ راحت فتح علی خان ،عاطف اسلم سے بہت کچھ سیکھا لیکن سجاد علی میرے روحانی استاد ہیں ارجیت سنگھ نے کہا کہ لوگ مجھے اتنا پیار کریں گے سوچا نہ تھا فلم عاشقی ٹو نے میری قسمت بدل دی ہے،ایک سوال کے جواب میں ارجیت نے کہا کہ پاکستان آنا چاہتا ہوں بزرگوں سے پاکستان کے بارے میں بہت سنا ہے جلد آوں گا،مزید کہا کہ پاکستان میں فنکاروں نے موسیقی میں جو کام کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔