چلی میں ڈاؤن ہل بائیک ریس کے دلچسپ مقابلے

منگل 3 مارچ 2015 11:51

چلی میں ڈاؤن ہل بائیک ریس کے دلچسپ مقابلے

سان تیاگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)چلی میں ڈاؤن ہل بائیک ریس کے دلچسپ مقابلوں میں دنیا بھر سے شریک رائیڈرز نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

سلواکین رائیڈر ایک اعشاریہ 7 کلومیٹر کا دشوار گزار ٹریک 2 منٹ 28 اعشاریہ صفر چھ سیکنڈز میں طے کرکے سرفہرست رہے۔ کولمبیا کے بائیکر ایک اعشاریہ 4 سیکنڈز کے فرق ست دوسرے نمبر پر رہے۔ جمہوریہ چیک کے رائیڈر نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ شائقین کی بڑی تعداد اپنے اپنے فیورٹ رائیڈرز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے موجود تھی۔