عامر سہیل نے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کو ناگزیر قرار دے دیا

منگل 3 مارچ 2015 11:45

عامر سہیل نے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کو ناگزیر قرار دے دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کو ناگزیر قرار دے دیا، اوپننگ بلے باز ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اور تجزیہ کار عامر سہیل کا کہنا تھا کہ 2 پوائنٹس حاصل کرکے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، یو اے ای کیخلاف وکٹ دیکھ کر کھلاڑیوں کا فیصلہ کرنا ہوگا، ورلڈ کپ میں آگے بڑھنے کیلئے بالنگ لائن کو صحیح استعمال کرنا ہوگا۔عامر سہیلنے کہا کہ ناصر جمشید جسمانی طور پر فٹ نہیں ان کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :