حیدرآباد،بھتہ نہ دینے پر پولیس اہلکار کا سنوکر کلب کے مالک پر تشدد

منگل 3 مارچ 2015 11:23

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) حیدرآباد میں بھتہ نہ دینے پر پولیس اہلکار نے حملہ کرکے اسنوکر کلب کے مالک کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیا جسے علاج کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔بلدیہ تھانے کی حدود میں واقع ملااسماعیل آرائیں کالونی میں مددگار ون فائیو کے اہلکار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسنوکر کلب کے مالک قربان کو حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

قربان سر پر پستول کے بٹ لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال پہنچایا گیا۔ اسنوکر کلب کے مالک نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مدد گار ون فائیو کا اہلکار ان سے گزشتہ چار روز سے بھتے کا مطالبہ کررہا ہے اور بھتہ نہ دینے پر اس نے اپنے ساتھیوں سمیت حملہ کرکے اس کے سر پر پستول کے بٹ مار کر اسے شدید زخمی کردیا۔ اسنوکر کلب کے مالک نے ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی کرکے اسے انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :