آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری ، قومی سلامتی امور پر غور ہوگا

منگل 3 مارچ 2015 11:06

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری ، قومی سلامتی امور پر ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جاری ہے ، کور کمانڈرز کانفرنس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور قومی سلامتی کے امور پر غور ہوگا جبکہ سرحدوں اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشن ضرب عضب میں اب تک کی کامیابیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :