شیخوپورہ ، حکومت پنجاب نے پنجاب بھر میں جشن بہاراں کی تقریبات کے انعقادکیلئے ضلعی حکومتوں کو اجازت دے دی

پیر 2 مارچ 2015 23:35

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب نے پنجاب بھر میں جشن بہاراں کی تقریبات کے انعقادکیلئے ضلعی حکومتوں کو اجازت دے دی، محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ذریعے صوبہ بھر کی تمام ضلعی حکومتوں کو آگاہ کیا گیا ہے، ضلعی حکومتیں اپنے مالی وسائل کے ذریعے جشن بہاراں کی تقریباً منعقد کر سکتی ہیں، صوبائی حکومت نے قبل ازیں اخراجات پر قابو پانے کیلئے اس نوعیت کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :