صوبائی حکومت نے دوسالوں کے دوران جتنے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے اتنے قیام پاکستان سے اب تک کسی نے بھی شروع نہیں کیے، فنڈز کی کمی نہیں، لوگ باہمی صلاح مشورے سے اپنے لئے خود ترجیحات متعین کریں ،کبھی کمیشن لیا نہ کسی کو لینے دیں گے

سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرکا اجتماع سے خطاب

پیر 2 مارچ 2015 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء ) سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے دوسالوں کے دوران جتنے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں اتنے منصوبے قیام پاکستان سے اب تک کسی نے شروع نہیں کیے، فنڈز کی کمی نہیں تاہم لوگ باہمی صلاح مشورے سے اپنے لئے خود ترجیحات متعین کریں۔پیر کو وہ صوابی کے گاؤں چنگڑچم میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔

اجتماع سے انور حقداد خان ، ڈاکٹر سعد ، محمد علی ، ایاز خان، لیاقت خان، فضل الرحمان ، شاہ فہد او ر امجد باچا نے بھی خطاب کیا۔سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ ان کی تمامتر جدوجہد کا بنیادی مقصد غریب عوام کو ان کے حقوق دلانے کے ساتھ ساتھ ان میں پائے جانے والے احساس محرومی کو ختم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ان سے غلطی تو ہو سکتی ہے لیکن وہ کبھی بھی چوری نہیں کریں گے اور نہ ہی کمشن لیں گے انہوں نے کہا کہ وہ کمشن کو ایک لعنت سمجھتے ہیں وہ نہ کمیشن لیتے ہیں اور نہ ہی کسی کو یہ لینے کی اجازت دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ قدرت نے انہیں ہر چیز سے نوازا ہے اور وہ سیاست خدمت کے لئے کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیسہ کمانے کے لئے انہوں نے سیاست شروع نہیں کی کیونکہ ایسا طرز عمل اختیار کرنے والوں کی معاشرے میں کہیں بھی عزت نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں کمشن یا پیسہ کماکر اپنے حلقے کے عوام کی عزت کم نہیں کرنا چاہتے انہوں نے کہا کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ ان کے حلقے کے عوام کاسر ہمیشہ فخر سے بلند رہے۔

(جاری ہے)

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ انہوں نے دوسالوں کے دوران جتنے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں اتنے منصوبے قیام پاکستان سے اب تک بھی کسی نے اس علاقے میں شروع نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے ناقدین ان ترقیاتی منصوبوں کا موازنہ اپنے دورر سے کریں تو حقیقت ازخود کھل کر سامنے آجائے گی۔ قبل ازیں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسدقیصر کو فخر صوابی کا خطاب دیا اور کہا کہ انہوں نے جو میگاپراجیکٹس شروع کئے ہیں ان سے ناقدین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں اس موقع پر ڈاکٹر محمد طیب ، عبداللہ ، ماجد ، یاسین ، متین خان، مبین خان، اسحاق، انعام، عبدالحکیم ، باعث، یامین، ہارون ، سلیمان، شاہ زیب ، مسلم ، عبید طارق، شہرزمان، عمیر ، زمین ، نعمان ، ادریس او ر نویدنے دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :