چترال میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ، لوٹکوہ، گرم چشمہ روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند

پیر 2 مارچ 2015 23:27

چترال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء ) چترال اور مضافات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلسہ جاری ہے ۔ چترال کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جبکہ زیریں چترال میں بارش جاری ہے۔ جس کی جہ سے سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہوا ہے۔گرم چشمہ کا سڑک روئی کے مقام پر ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہے جس کی وجہ سے چالیس ہزار نفوس پر مشتمل وادی لوٹکوہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامان ہے۔

مسلسل بارشوں اور برف باری کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ سردی کی شدت میں شدید اضافے کے باعث لوگ گھروں میں آگ جلاکر گرم ہوتے ہیں جبکہ سڑکیں سنسان پڑی ہیں اور بازار میں بھی بہت کم رش تھا ۔ بازار میں گاہک نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر دکانیں بند رہی۔

(جاری ہے)

جبکہ لواری ٹاپ پچھلے ماہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہوچکا ہے تاہم لواری ٹنل میں ہفتے میں دو دن مسافر وں کی سفر کی اجازت دی جاتی ہے۔

شدید بر ف باری کے باعث چترال کو گلگلت بلتستان سے ملانے والا سڑک شندور ٹاپ بھی ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہے ۔مسلسل بارش کے بعد زلزلہ سے بروز میں دو مکانات گھر کر تباہ ہوئے ہیں۔ ندی نالوں میں پہاڑوں سے پانی سیلاب کی صورت میں بہنے سے اکثر سڑکوں پر ملبہ جمع ہوا ہے جس سے لوگوں کو آنے جانے میں نہایت مشکلات کا سامنا ہے مگر محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے چھپ کی سادھ لی ہوئی ہے اور ان سڑکوں سے ملبہ ہٹانے میں تاحال ناکام رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دن مزید برف باری اور بارش کا امکان ہے۔برف باری اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے چترال میں بائی پاس روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے ایک شحص جاں بحق جبکہ ایک زحمی ہوا۔