پشاور،خیبرسٹار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک سٹار کرکٹ کلب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 2 مارچ 2015 23:21

پشاور،خیبرسٹار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک سٹار کرکٹ کلب نے سیمی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء ) خیبرسٹار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک سٹار کرکٹ کلب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، سپورٹس بورڈ گراؤنڈ پر منعقد ہ ٹورنامنٹ میں ملک سٹار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اورز میں 134 رنز بنائے جس میں جمعہ گل 33 ، وحید35 ،ساجد 18 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ بگ تھری کرکٹ کلب کی طرف سے عارف اور عثمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جواب میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بگ تھری کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ عثمان16 نعمان15 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ ملک سٹار کی طرف سے ساجد ، کلیم نے دو دو جبکہ نجات اور جمعہ گل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔اس طرح ملک سٹار نے 47 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔فائنل کے موقع پر پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر فیاض علی شاہ اور سینئر نائب صدر ملک فرمان مہمان خصوصی ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :