پیپلز پارٹی کی جانب سے شہید عبداللہ مراد کی گیارہویں برسی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

پیر 2 مارچ 2015 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کی جانب سے شہید عبداللہ مراد کی گیارہویں برسی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، وزیر اعلی سندہ قائم علی شاہ ، وزیر تعلیم نثار کھڑو ، وفاق میں حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ ، شرجیل میمن سمیت پارٹی کے مرکزی و صوبائی قیادت سمیت شرکت کریگی ۔ ملیر سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کارکنان مقامی رہنماوٴں کی قیادت میں ریلی کی شکل میں جام گوٹھ ملیر جلسہ گاہ پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق؛ پیپلز پارٹی ملیر کی جانب سے شہید عبداللہ مراد بلوچ کی گیارہویں برسی 6مارچ کو جام گوٹھ فٹ بال گراوٴنڈ میں منعقد کی جائیگی ، اس سلسلے میں انفارمیشن سیکریٹری میر عباس نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جلسہ میں سندہ کے وزیر اعلی قائم علی شاہ ، وفاق میں حزب اختلاف کے رہنما خوشید شاہ ، وزیر تعلیم نثار کھڑو ، صوبائی وزیر شرجیل میمن ، پارٹی رہنما نجم عالم ، سعید غنی سمیت مرکزی و صوبائی قیادت بڑے پیمانے پر برسی تقریب میں شرکت کریگی ، انہوں نے بتایا کہ ملیرسمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے مقامی رہنماوٴں کی قیادت میں ہزاروں کارکنان ریلیوں کی شکل میں جام گوٹھ جلسہ گاہ پہنچیں گے ، انہوں نے جمہوریت پسند عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہید عبداللہ مراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے برسی تقریب مین بڑی تعداد میں شرکت کریں ۔

متعلقہ عنوان :