سید محمد صفدر شاہ گیلانی کو جمعیت علماء پاکستان(نورانی) کا مرکزی چیف آرگنائز مقرر کر دیا گیا

پیر 2 مارچ 2015 23:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) سید محمد صفدر شاہ گیلانی کو جمعیت علماء پاکستان(نورانی) کا مرکزی چیف آرگنائز مقرر کر دیا گیا، جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اور مرکزی سیکریٹری جنرل و ایم پی اے پیر سید محفوظ شاہ مشہدی نے محمد صفدر شاہ کو چیف آرگنائزر مقرر کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ چاروں صوبوں میں خلوص کے ساتھ تنظیم سازی کا کام کریں تاکہ نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ اور مقام مصطفی ﷺ کے تحفظ کی جدوجہد کو مزید تیز تر کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :