پشاور،متنی میں ایف سی کی چوکی گھرگئی،چاراہلکار جاں بحق،تین زخمی

پیر 2 مارچ 2015 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) پشاورکے علاقہ متنی میں ایف سی چوکی کی چھت گرنے سے چار اہلکار جاں بحق جبکہ تین اہلکارزخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں مسلسل تیز بارش کے بعدمتنی میں واقع ایف سی چوکی کی چھت گرگئی ،چھت گرنے سے چار اہلکار امجدعلی ،مواد علی،عابدعلی اورتہذیب علی جاں بحق ہوگئے جبکہ واقع میں تین ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوگئے ،زخمی اہلکاروں کوہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :