لاڑکانہ پولیس کی کارروائی،روپوش اشتہاری اور پولیس مقابلے سمیت دیگر جرائم میں ملوث 12ملزمان گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد

پیر 2 مارچ 2015 22:52

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز کی ہدایت پر لاڑکانہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرکے روپوش اشتہاری اور پولیس مقابلے سمیت دیگر جرائم میں ملوث 12ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مارکیٹ تھانہ پولیس نے پولیس مقابلے میں ملوث ملزم عمران جتوئی کو پسٹل اور سلیمان کلہوڑو کو ،منشیات سمیت گرفتار کرلیا ، جبکہ رتو دیرو پولیس نے اشتہاری مطلوب ملزم عامر عرف عمران گھانگھرو کو گرفتار کرلیا اور سول لائن پولیس رحمت پور تھانہ پولیس نے دیگر سماج دشمن عناصر سلیم عباسی ، صدام حسین ، محمد رمضان کھکھرانی ،جانی عرف ڈاکٹر کھکھرانی ، ذوالفقار منگی،عبدالمجید سیال ، مقبول سولنگی اور عابد میرانی سمیت دیگر کو گرفتار کرکے مقدمات در ج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :