پاکستان مسلم لیگ ن ضلع لاڑکانہ کی جانب سے مقامی لیبر ہال میں ورکرز کنوینشن کی تقریب منعقد کی گئی

پیر 2 مارچ 2015 22:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع لاڑکانہ کی جانب سے مقامی لیبر ہال میں ورکرز کنوینشن کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے کیا گیا، تقریب میں ضرب عضب آپریشن میں پاک فوج کے شہداء جوانوں کو سلام پیش کیا گیا اور شہداء شکارپور، سانحہ پشاور میں شہیدوں اور ضرب عضب آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے روح کو ایصال ثواب پہچانے کیلئے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ضرب عضب آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ہر وقت پاک افواج کے ساتھ ہیں۔ رہنماوٴں کا مزید کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کی ملک اور عوام کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں۔ اس موقعے پر مختلف برادریوں کے افراد نے مسلم لیگ ن کے قاعد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب میں احمد بخش کورائی، الطاف جوکھیو، عاشق کلہوڑو اور دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :