کوئٹہ میں فرنٹیر کور بلو چستان نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا

پیر 2 مارچ 2015 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) کوئٹہ میں فرنٹیر کور بلوچستان نے کالعدم تنظیم کے اہم رہنما کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو فرنٹیر کور بلوچستان کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر چھاپہ مارکر کالعدم تنظیم کے رہنما کمانڈر کو گرفتار کرلیاگرفتار ہونے والا کمانڈر ڈی پی او خضدار پر فائرنگ کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتا ہے۔