مدارس ملک میں تعلیمی انقلاب کیلئے کام کررہے ہیں، حکومت مدارس کی سرپرستی کی بجائے مدارس کے خلاف مذموم کاروائیاں کررہی ہے،جماعت اسلامی بلوچستان

پیر 2 مارچ 2015 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر شیخ الحدیث مولانا شیخ امین اللہ کاکڑ نے کہا کہ مدارس ملک میں تعلیمی انقلاب کیلئے کام کررہے ہیں حکومت مدارس کی سرپرستی کی بجائے مدارس کے خلاف مذموم کاروائیاں کررہی ہے ۔ مغربی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے حکومت دینی مدارس ودیندار لوگوں کو تنگ کررہی ہے ۔

مدارس، مہنگائی، بے روزگاری اور بد امنی کے ماحول میں دین اور علم کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کراچی میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلباء عملی میدان میں ملک کے بڑے بڑے اداروں کے طلبہ وماہرین سے جیت رہے ہیں ۔ مدارس کے طلبہ یونیورسٹی، انٹر میڈیٹ اور رابطتہ المدارس میں ہر سال پوزیشن حا صل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مدارس عوام کے ادارے ہیں اور عوام ہی کے عطیات سے چل رہے ہیں ۔ عوام کے دلوں میں مدارس کی محبت کو کسی صورت ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ حکومت مساجد ومدارس کیخلاف کاروائیاں ختم کرے۔ سیکولر طبقہ نے اسلام دینی مدارس کو بدنام کرنے کیلئے پروپیگنڈہ کا آغاز کررکھا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت بھی ان کے پروپیگنڈہ سے متاثر ہوکر دینی مدارس کیخلاف کاروائیاں کررہی ہے جو کہ قابل مذمت ہیں۔

اسلام واحد مذہب ہے جو امن ،اخوت و محبت ، بھائی چارے کادرس دیتا ہے۔ قر آن وسنت کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے ۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ یہ ملک میں تعلیم کو عام اور غریب ونادار بچوں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جوکہ ہر میدان کے اندر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے اندر اور بیرون ملک میں پاکستان کے سفیر کا کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مغرب اظہار آزادی کے نام پر نبی اکرم کے خاکے شائع کرنے کا سلسلہ بندکرے نبی اکرم کی شان میں گستاخی کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا ۔ حکومت عالمی سطح پر اپنا کردار اداکرے

متعلقہ عنوان :