بلدیاتی ادارے جمہوریت کے استحکام وفروغ اور علا قائی ترقی کی علا مت ہیں،شیخ جعفرخان مندوخیل،

ژوب میں تعمیر وترقی اور عوام کے مسائل بلدیا تی اداروں کے ذریعے حل کرائینگے مسلم لیگ اور جمعیت علما ء اسلام (ف)کا اتحا د علا قائی ترقی کا با عث بنے گا ، کونسلروں اور قبائلی عما ئدین سے خطاب

پیر 2 مارچ 2015 22:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر وصوبائی وزیر ریونیوایکسائزاور ٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کے استحکام وفروغ اور علا قائی ترقی کی علا مت ہیں ژوب میں تعمیر وترقی اور عوام کے مسائل بلدیا تی اداروں کے ذریعے حل کرائینگے مسلم لیگ اور جمعیت علما ء اسلام (ف)کا اتحا د علا قائی ترقی کا با عث بنے گا ان خیالا ت کا اظہا رانہوں نے جانان ہاؤس ژوب میں ضلع کونسل کے ممبران بلدیہ ژوب کے کونسلروں اور قبائلی عما ئدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا جعفر مندوخیل نے کہا کہ ہم دیہی علا قوں کی ترقی ومسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ژوب شہر کو بھی خو بصورت بنانے اور ان کے مسائل کو ترجیح بنیا دوں پر حل کرینگے ژوب شہر کیلئے ہما رے عظیم منصوبہ واٹرسپلا ئی کو جلد مکمل کیا جائے گا اس مقصد کیلئے فنڈز بھی ہم نے فراہم کر دئے ہیں اس مو قع پر نو منتخب چےئرمین ضلع کو نسل شیخ محمد یو سف مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ اور جے یوائی (ف)کی کامیا بی ضلع ژوب کی ترقی وخوشحالی کی نوید ہیں اور یہ اتحاد ژوب کے عظیم تر مفا د میں کیا گیا ہے یو سف مندوخیل نے کہا کہ ہم اجتما عی تر قی کیلئے منصوبے تیا ر کرینگے دریں اثنا ء جا نا ن ہا ؤس میں میڈیا سے با ت چیت کر تے ہوئے جعفر مندوخیل نے کہا کہ سینٹ الیکشن سے قبل اگر خرید وفروخت کو روکنے کیلئے قانون سازی ہوتی تو یہ خوش آئندہ اقدام اور جمہو ریت کو دا غدار نہ ہونے دیتا ہم آج بھی اور آئندہ بھی ایسے عمل کی حما یت کرینگے جعفرمندوخیل نے کہا کہ حکومتی کو ششوں کو روکنے کیلئے کچھ لو گوں کا کردار جمہو ریت کو داغی کرنے کا با عث ہو گا ہم چاہتے ہیں کہ ہا ر س ٹریڈنگ اور خرید فروخت کا عمل جنرل الیکشن سے لیکر سینٹ اور بلدیا تی الیکشن تک مکمل طو رپر بند ہونا چاہے تا کہ پاک وشفاف جمہوریت ملک میں پروان چڑ ھ سکے اور ایسا کرنا پا کستان کی سب سے بڑی ضر ورت ہے اور ہم چا ہتے ہیں کہ وفاقی حکومت اس مقصد کیلئے قانون سازی ضرور کرے اور ہم جمہوریت دوست قوتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ حکومت کے اس اقدام میں مکمل ساتھ دیں تاکہ خرید وفروخت کے نا سور کو پاکستان سے ختم کیا جا سکے