پشاور،نو احی علاقے پچگی روڈ کے رہائشی کا شناختی کارڈ جاری کرنے کے باجودتنگ کرنے کے خلاف پریس کانفرنس

پیر 2 مارچ 2015 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) پشاورکے نو احی علاقے پچگی روڈ کے رہائشی میاں گل نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ جاری کرنے کے باجودتنگ کرنا بند کیا جائے اور ان کو حسب معمول روزگارکرنے دیاجائے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں گل کا کہناتھاکہ اس کے اباو اجداد کا تعلق پشاور شہر سے ہے اور اب کچھ عرصہ قبل اس کا خاندان پجگی روڈ پر منتقل ہوکیا ہے چند ماہ قبل نادرا نے اس کا شناختی کارڈ بلاک کرکے اسے تصدیق کرانے کو کہا تھا جس پرنادرا کے کہنے پر ہر قسم کی تصدیق کرائی ہے ان کا کہناتھاکہ تصدیق کے بعد نادرا نے شناختی کارڈ جاری کردیا تھا تاہم اب بھی بعض لوگ اسے تصدیق کے نام پر تنگ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ادروں کے مانگ کے مطابق والد کے پرائمری سکول کی سرٹیفکیٹ بھی لاکر پیش کی ہے تاہم اب تحقیقاتی ادارے کے نمائندے دکان اور گھر آکر مختلف طریقوں سے تنگ کررہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ تصدیق کے نام پر تنگ کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :