کراچی،اینٹی کار لفٹنگ سیل کی مختلف کاروائیوں میں بین لصوبائی کار اور موٹرسائیکل چور گروہ کے 9کارندے گرفتار ،ایک کار اور 8موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی پنچنگ مشین برآمد

پیر 2 مارچ 2015 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) اینٹی کار لفٹنگ سیل (اے سی ایل سی ) نے مختلف کاروائیوں میں بین لصوبائی کار اور موٹرسائیکل چور گروہ کے 9کارندوں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے ایک کار اور 8موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی پنچنگ مشین برآمد کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے سی ایل سی پولیس نے گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران کار نمبر S.1225کو روک کر تلاشی لی تو کار سے انجن و چیسز کے لیے پنچنگ مشین اور نمبر پلیٹوں کی ڈائی برآمد کر لی ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چھننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور جیکب آباد کے رہائشی مراد پہنور نامی شخص چوری کی گاڑیاں خریدتا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور کاروائی میں لانڈھی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے سولجر بازار سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔ملزمان کی نشاندہی پر طاہر، ایاز ،بلال،شاہجہان ،وقار اور خان پہنور کو گرفتار کرکے ملزمان کی نشاندہی پر نیشنل ہائی وے ،بھینس کالونی سے مذید 6موٹرسائیکلیں برآکر لی ہے۔گرفتار ملزم خان پہنور نے بتایاکہ وہ کراچی سے چوری اور چھینے والی موٹرسائیکلیں خرید کر اندرون سندھ فروخت کرتا ہے اے سی ایل سی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :