بحرین سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز دلی کی طرف موڑ دی گئی،
214پاکستانی مسافر 10گھنٹے تک طیارے میں پھنسے رہ گئے،پا، مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا
پیر 2 مارچ 2015 22:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) بحرین سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز دلی کی طرف موڑ دی گئی،214پاکستانی مسافر 10گھنٹے تک طیارے میں پھنسے رہ گئے،پائلٹ کے مطابق شدید دھند اور خرابی موسم کی وجہ سے پرواز کو دلی کی طرف موڑا گیا،مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گلف ائیرلائن کی پروازGF 766 گزشتہ روز بحرین سے لاہور آرہی تھی،جس میں 214مسافر جن میں پاکستان،مشرق وسطیٰ سمیت دیگرممالک کے باشندے بھی شامل تھے،سینکڑوں مسافروں کیلئے انتہائی خوفناک لمحہ اس وقت تھا جب طیارے میں بتایا گیا کہ خرابی موسم اور شدید دھند کی وجہ سے لاہور پرواز نہیں جاسکتی لہٰذا ہمیں ہنگامی طور پر دلی جانا پڑے گا۔
اس اعلان کے بعد سینکڑوں مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے جبکہ ان کے ذہنوں پر خوف سما گیا۔بعد ازاں 10گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد طیارے کو لاہور ائیرپورٹ پر اتارا گیا،بعض مسافروں نے اس واقعے کو ایک سازش قرار دیا،تاہم اس کے اصل حقائق کیا ہیں یہ جاننے کیلئے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.