خیبرپختونخواہ حکومت نے پرائیویٹ این جی اوز کے ساتھ نوجوانوں کی تربیت کیلئے آغاز جنو ن کے نام سے پروگرام شروع کردیا

پیر 2 مارچ 2015 22:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء)خیبرپختونخواہ حکومت نے پرائیویٹ این جی اوز کے ساتھ نوجوانوں کی تربیت کیلئے آغاز جنو ن کے نام سے پروگرام شروع کردیا خیبر پختونخواہ نے صوبے میں نوجوانوں کو رضاکارانہ سرگرمیوں سمیت فرسٹ ایڈ کی تربیت دینے کیلئے آغاز جنون پروگرام کا آغاز کردیا- اس سلسلے میں اسلامیہ کالج پشاور میں تقریب منعقد ہوئی جس میں اسلامیہ کالج دیگر کالجز سے تعلق رکھنے والے طلباء نے شرکت کی- تقریب کا باقاعدہ آغاز بینڈ نے خوبصورت دھنوں سے کیا- پرائیویٹ ادارے کے ساتھ صوبائی محکمہ نوجوانان امور نے چار ماہ کا منصوبہ شروع کیا ہے جس 82 لاکھ روپے سے نوجوانوں کو تربیت سمیت انہیں مختلف علاقوں میں ٹرپ بھی کروائے جائینگے-افتتاحی تقریب میں نوجوانوں نے خوبصورت ڈرامے کا آغاز کیا -تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی کے مشیر امجدآ فریدی تھے تاہم ان کی جگہ وزیراعلی کے مشیر اور ممبر صوبائی اسمبلی اشتیاق ارمڑ پروگرام میں شامل ہوئے جنہوں نے بتایا کہ بیس کروڑ روپے اگلے سال نوجوانوں کیلئے رکھے گئے ہیں- آغاز جنون کے نام سے شروع ہونیوالا یہ پروگرام مئی 2015 تک چلایا جائیگا۔