جماعت اسلامی کے اجلاس میں نادراء کی طرف سے بلاک شناختی کارڈکے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

پیر 2 مارچ 2015 22:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع پشاور کے ضلعی ذمہ داران ، ٹاؤنز امراء کا اجلاس زیرصدارت ضلعی امیر وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان ضلعی ہیڈکوارٹر نشترآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نادرا کے طرف سے بلاک شناختی کارڈجیسے عوامی مسئلے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ قرارداد میں نادرا عوام کو سہولت دینے کے بجائے پشاور کے لوگوں کے لیے سردرد بن گئی ہے ویریفکیشن کے نام ہزاروں بلاک شناختی کارڈ پشاور کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے اور نادرا رولز کے خلاف ہے ان بلاک شناختی کارڈز کی وجہ سے پشاور کے عوام کو ویزہ ، پاسپورٹ اور دوسرے مسائل کا سامنا ہے ۔

اجلاس میں پیش کردہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ نادرا کی طرف سے عوام کے کارڈ کو بے جا بلاک کرنے کی شدید غم وغصے کا اظہا ر ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ نادراکے sopsکے مطابق عوام کو کارڈ کا اجراء جلد ازجلد کیا جائے ۔قرار داد میں ڈی سی پشاورسے ہونے والے مذاکرات میں ڈی سی پشاور اور نادرا کی طرف سے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کے طرف سے نادرا ء کی طرف سے بلاک کارڈ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کے مشاورتی فیصلے پر سرد مہری کو قابل افسوس قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس اہم معاملے میں ضلعی انتظامیہ اور نادرا کو فی الفور اقدام کرنا چاہیے

متعلقہ عنوان :