دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،30 سے زائدمشکوک افراد حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل

پیر 2 مارچ 2015 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء ) صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 30 سے زائدمشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرشہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 30سے زائد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔گرفتار افراد میں فاٹا اور خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :