لاہور ، مختلف علاقوں میں 2افراد پرسرار طور پر ہلاک

پیر 2 مارچ 2015 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء ) لاہور کے دو مختلف علاقوں میں 2افراد پرسرار طور پر ہلاک ہو گئے ،پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نولکھا کے علاقے میں 52سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا ،تلاشی کے دوران متوفی کی جیب سے نکلنے والی شناختی دستاویزات کے مطابق اس کا نام شاہد یعقو ب معلوم ہوا۔

پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے اس کے ورثا ء کو اطلاع کر دی جبکہ دوسرے واقعہ میں پرانی انارکلی کے علاقے میں 36سالہ نامعلوم شخص پرسرار طور پر مردہ پایا گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد نشے کے عادی تھے ان کی موت نشے کی زیادہ مقدار استعمال کرنے سے واقع ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :