پیپلز پارٹی سٹی ایریا 118 کے صدر احسان دانش شہید کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

پیر 2 مارچ 2015 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ایریا 118 کے صدر احسان دانش شہید کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ،اس دعائیہ تقریب میں پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر شیخ سعید چاؤلہ، عبدالوہاب ایڈوکیٹ، نور بخش بلوچ، سکندر بلوچ، اقبال پیر زداہ، برہان، فاروق بلوچ، اکرم بلوچ اور واحد بلوچ سمیت سٹی ایریا کے عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید چاؤلہ نے کہا کہ احسان دانش شہید محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے سچے سپاہی تھے اور وہ پورے ایمان کے ساتھ پیپلز پارٹی کی جمہوری جدوجہد میں شریک رہے احسان دانش شہید پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے ان کی خدمات کو نہیں بھلایا جاسکتا اور وہ انتہائی مخلص اور ہمدرد دل رکھنے والے تھے انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کے قتل سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور یہ وہ عناصر ہیں جو ملک میں سیاسی عمل کو پروان چڑھتا نہیں دیکھ سکتے اور ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ احسان دانش شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کریں اور سیاسی کارکنوں کے قتل کی سازش سے پردہ اٹھائیں اور ان سفاک قاتلوں کو عدالتوں میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوایں۔

متعلقہ عنوان :