پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے انچارج سینیٹر سعید غنی اور دیگر کا فدا حسین ڈھکن سے اظہار تعزیت

پیر 2 مارچ 2015 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) اکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے انچارج سینیٹر سعید غنی و اراکین حبیب الدین جنیدی، لطیف مغل، ذوالفقار قائم خانی اور منظور عباس نے پیپلز یوتھ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری فدا حسین ڈھکن کی والدہ ماجدہ کے انتقال پرملال پر دلی رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔