ایم پی اے جاوید نسیم کے حامیوں اور مخالفین میں تلخ کلامی اورہوائی فائرنگ

پیر 2 مارچ 2015 21:54

ایم پی اے جاوید نسیم کے حامیوں اور مخالفین میں تلخ کلامی اورہوائی فائرنگ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء) ایم پی اے جاوید نسیم کے حامیوں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوئی اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے باغی ایم پی اے نے سینیٹ الیکشن مین پارٹی کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے دوسری جماعت کے حمایت کا اعلان کیا تھا جس پر تحریک انصاف نے کارکنوں نے جاوید نسیم کے گھر کے باہر احتجاج اور تو ڑ پھوڑ کی جس پر جاوید نسیم کے حامیوں اور ان کے مخالفین میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی اس دوران چند افراد کی طرف سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :