چیئرمین پی سی بی 5 مارچ کو بھارت جائیں گے

پیر 2 مارچ 2015 21:35

چیئرمین پی سی بی 5 مارچ کو بھارت جائیں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان 5 مارچ کو بھارت کے دورے پر روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی 5 مارچ کو بھارت جائیں گے جبکہ اس دورہ میں وہ چیئرمین بھارتی کرکٹ بورڈ جگموہن ڈالمیا سے ملاقات بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہریار خان بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے پاک بھارت کرکٹ بحالی اور سیریز منعقد کروانے کے حوالے سے بات چیت بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :