صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ آپریشن جاری،

غیر قانونی طور پر مقیم74افغان باشندوں اور373 مشتبہ افراد کوگرفتار ،اسلحہ وبھاری ہتھیاربرآمد

پیر 2 مارچ 2015 21:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم74افغان باشندوں اور373 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن کے دوران 27 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اورمختلف بور کے315 کارتوس برآمدکیے۔

جبکہ اپریشن کے دوران564گھروں اور 211ہوٹلوں کو چیک کیاگیا۔

(جاری ہے)

اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 15 مقدمات درج کیے گئے۔ صوبہ بھر میں123پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران176مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے10عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے42عدد کارتوس برامد کی گئی۔ اسی دوران غیرقانونی طور پر مقیم74افغان باشندوں کو بھی گرفتارکرکے28 مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح لاوڈ سپیکروں کے غیر قانونی استعما ل پر3افراد گرفتار کئے گئے جبکہ 5لاوڈ سپیکروں قبضے میں لیکر 3 مقدمات درج کئے گئے۔اسی طرح صوبہ بھرمیں 441 تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور متعدد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دی گیں

متعلقہ عنوان :