عمران خان نے نوجوانوں کو نیا سیاسی شعور دیا،پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تابناک ہوگا‘ عبدالعلیم خان،
حکومت مسائل میں اضافے کا باعث بن رہی ہے‘ صدر تحریک انصاف ضلع لاہورکا عمران ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب
پیر 2 مارچ 2015 21:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گذشتہ پونے دو برس حکومت کی ناکامی اور نااہلی کو عیاں کرنے کے لیے کافی ہیں حکومت مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافے کا باعث بن رہی ہے اور لوڈشیڈنگ سمیت قومی ایشوز کو آئندہ پانچ برسوں میں بھی حل نہیں کیا جاسکے گا،عمران خان نے پاکستانی نوجوانوں کو جو نیا سیاسی شعور دیا ہے اس سے قومی بیداری کی نئی لہر پید اہوئی ہے اور انشاء اللہ ہمارا سیا سی مستقبل تابناک ہوگا ، نوجوان قومی تقاضوں کے مطابق ملک گیر تبدیلی لائیں گے ۔
عمران ٹائیگر فورس کے عہدیداروں میں تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ نااہل اور کرپٹ حکمران نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی بجائے انہیں قرضوں کے بوجھ تلے دبا رہے ہیں اصل مسئلہ یکساں تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران ٹائیگر فورس لاہور شہر کو تحریک انصاف کا قلعہ بنائے گی جو آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کی ضمانت ہوگی۔
عبدالعلیم خان نے آئی ٹی ایف کے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عمران ٹائیگر فورس کے صدر سید راشد ریاض نے کہا کہ عبدالعلیم خان نے آئی ٹی ایف کی تشکیل کرکے خوش آئند اقدام اٹھایا ہے جس کی دوسرے شہروں میں بھی تقلید کی جائے گی۔اس موقع پر آئی ٹی ایف کے جنرل سیکرٹری میاں طارق، فیصل جٹ اور فہد ڈوگر نے بھی خطاب کیا جبکہ عمران ٹائیگر فورس کے عہدیداروں میں تقرر نامے بھی تقسیم کیے گئے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کی آمد پر عمران ٹائیگر فورس کے نوجوانوں نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور دھول کی دھاپ پر بھنگڑا ڈالاا ور گل پاشی کی ۔اس موقع پر شعیب صدیقی،ظہیر عباس کھوکھر ،سردار کامل عمر، میاں جاوید علی، مہر واجد عظیم، جمشید بٹ، فرخ جاوید مون اور دیگر نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.