سندھ ہائی کورٹ :ارباب غلام رحیم کی سینیٹ الیکشن کے دوران تحفظ کی درخواست پر سماعت 4 مارچ تک ملتوی

پیر 2 مارچ 2015 21:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ارباب غلام رحیم کی سینیٹ الیکشن کے دوران تحفظ کی درخواست پر سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے بیٹے عنایت اللہ نے درخواست دائر کی تھی کہ ان کے والد سینیٹ الیکشن کیلئے کراچی آ کر ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں، لیکن خدشہ ہے کہ ان کے والد کو سندھ حکومت انتقامی کاررروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلے گی، لہٰدا ان کو ناصرف تحفظ فراہم کیا جائے بلکہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی بھی اجازت دی جائے، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی جانب سے جواب داخل کرانے کی مہلت طلب کرنے پر سماعت چار مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :