مصباح جنوبی افریقہ کیلئے بڑا خطرہ ہے، گریم اسمتھ

پیر 2 مارچ 2015 21:10

مصباح جنوبی افریقہ کیلئے بڑا خطرہ ہے، گریم اسمتھ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء) جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان گریم اسمتھ نے کہا ہے کہ پاکستانی کپتان مصباح الحق کو جنوبی افریقہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔ پاکستانی ٹیم کا ورلڈ کپ میں اب تک کا سفر مشکلات سے دوچار رہا ہے جہاں گرین شرٹس نے ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شکستوں کا سامنا کیا جبکہ زمبابوے کے خلاف بھی ٹیم کو جیت کے لیے شخت جدوجہد کرنا پڑی۔

تینوں میچوں میں پاکستان کی بیٹنگ ناکام رہی ہے جبکہ مصباح الحق کے علاوہ تمام بلے باز آؤٹ آف فارم نظر آئے۔ آئی سی سی کو لکھے گئے اپنے کالم میں اسمتھ کا کہنا تھا کہ اگر جنوبی افریقی ٹیم اگر مصباح کو جلد آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوجائے تو آدھی جنگ وہیں جیت لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اب تک مصباح وہ واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستانی لوئر مڈل آرڈر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیب مقصود، عمر اکمل، شاہد آفریدی اور وہاب ریاض نے کسی حد تک فارم حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کھیلے گئے میچوں میں مذکورہ کھلاڑیوں نے کسی نہ کسی میچ میں رنز اسکور کیے ہیں۔ محمد عرفان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں محمد عرفان نے انہیں ایک اسپیل کروایا جسے وہ اپنی زندگی کے تیز ترین اسپیلز میں سے ایک قرار دیتے ہیں۔ تاہم پاکستانی فاسٹ باؤلنگ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر باؤلرز غیر تجربہ کار ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ 7 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :