پشاور میں تجاوزات کا خاتمہ کر کے شہر کو خوبصورت بنانے کا عز م کر رکھا ہے،عنایت اللہ،

تجاوزات کے خلاف آپریشن روکوانے کے لیے بہت دباؤ ڈالا گیا، آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر یں گے ،صوبائی وزیربلدیات عنایت اللہ خان

پیر 2 مارچ 2015 20:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر بلدیات ود یہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پشاور میں تجاوزات کا خاتمہ کر کے شہر کو خوبصورت بنانے کا عز م کر رکھا ہے ۔تجاوزات کے خلاف آپریشن کی خود نگرانی کر کے شہر کو صاف ستھرا اور وسیع کریں گے ۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن روکوانے کے لیے بہت دباؤ ڈالا گیا لیکن تجاوزات کے خلاف آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر یں گے ۔

پشاور میں 13 باغات کی بحالی کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں خطیر رقم مختص کر رکھی ہے اور پشاور آپ لفٹ پروگرام میں بھی باغات اور پارکوں کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔تین سالوں کے اندر پشاور کا حلیہ تبدیل کر یں گے ۔پشاور پر افغان مہاجرین اور ایجنسی آئی ڈی پیز کی وجہ سے انتہائی بوجھ ڈالا گیا ہے جس سے پشاور کی انفراسٹرکچر تباہ ہوگئی ہے اور خوبصورتی متاثر ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہاکہ منتخب بلدیاتی اداروں کی وجہ سے عوامی مسائل میں کمی آئے گی۔ بہترین حکمت عملی کے بلدیاتی انتخابات کرائیں گے ۔صوبے میں ایک بڑے مقصد کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔۔آنے والے دور میں جماعت اسلامی کااہم رول ہوگا۔جماعت اسلامی کے پاس دیانت دار و باکردار لوگوں کی ایک منظم ٹیم موجود ہے جوصوبہ خیبرپختونخواکا مقدمہ بہتر انداز میں لڑ سکتے ہیں۔ ہم نے عوامی مسائل کے حل کا تہیہ کررکھا ہے اور خدمت کے ذریعے حکومت پر عوام کے اعتماد کو بحال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :