ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،معیشت کی بحالی کا انحصار ان منصوبوں کی تکمیل پر ہے ،صدر مملکت ،
پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے۔ اس راہداری کی تعمیر سے نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے میں انقلاب آئے گا،ممنون حسین قومی ترقی کا واحد راستہ یہ ہے کہ قومی اداروں کو بدعنوان عناصر سے پاک کردیا جائے جس سے معیشت کو استحکام ملے گا،کراچی میں اہل علم و دانش کے وفد سے گفتگو
پیر 2 مارچ 2015 20:46
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ معیشت کی جلد بحالی کا انحصار ان منصوبوں کی فوری تکمیل میں ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے۔ اس راہداری کی تعمیر سے نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے میں انقلاب آئے گا اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے ۔
ان خیالات کا اظہارصدر مملکت ممنون حسین نے پیرکواسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں اہل علم و دانش کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کے لیے پوری قوم یکسو ہوکر کام کرے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ قوم کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جہاد کے ساتھ ساتھ کرپٹ عناصر کی حوصلہ شکنی کرے۔
انھوں نے کہا کہ قومی ترقی کا واحد راستہ یہ ہے کہ قومی اداروں کو بدعنوان عناصر سے پاک کردیا جائے جس سے معیشت کو استحکام ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے قوم حکومت کا ساتھ دے اور ایسا ماحول پیدا کردے کہ بدعنوان عناصر کی معاشرے میں حوصلہ شکنی ہو۔ انھوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے معاشرے کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.