فری میڈٌکل کیمپ کے لئے المصطفی ویلفیئر کا تعاون قابل ستائش ہے‘شارق احمد

پیر 2 مارچ 2015 20:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء)مہنگائی اور غربت کے اس دور میں جب انسان ایک وقت کی روٹی کو ترستا ہے ایسے میں اس کے لئے کسی دکھ بیماری کی حالت میں دواؤں یا ڈاکٹر کا حصول ناممکن سی بات ہے اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ نے اس فرئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے اس بات کا اظہار سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ شارق احمد نے کالا بورڈ ملیر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود محمد سلیم‘المصطفی ویلفیئر سوسائٹڑی کے احمد رضا طیب اور ڈاکٹر عبدالرحیم بھی موجود تھے شارق احمد نے مزید کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اس فری میڈیکل کیمپ میں المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ مستقبل میں بھی آپ لوگ ہمارے ساتھ مل کر دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے گذشتہ دنوں منعقد ہونے والے اس میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے400سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی کیمپ میں ہیپاٹائیٹس کے مریضوں کے لئے خصوصی طور پر ایک ماہر ڈاکٹر کا انتظام کیا گیا تھا جس نے ہیپاٹائیٹس کے مریضوں کو چیک کے بعد میڈیسن بھی موقع پر ہی فراہم کیں علاقہ معززین نے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری شارق احمد کی ان کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ شارق احمد اپنے محکمہ سماجی بہبود اور المصطفی کے تعاون سے اس طرح کے میڈیکل کیمپس کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔