سنجھورو،لاکھوں روپے مالیت کی ریلوے ٹریک چوری کرتے ہوئے چور فرار،مسروقہ سامان کو پولیس نے تحویل میں لے لیا

پیر 2 مارچ 2015 20:44

سنجھورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) لاکھوں روپے مالیت کی ریلوے ٹریک چوری کرتے ہوئے چور فرارجبکہ مسروقہ سامان کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق میر پور خاص سے نوب شاہ براستہ سنجھورو چلنے والی میٹر گیج ریلوے جو کہ عرصہ درازبند ہے اب چورروں نے اس کی پٹری بھی چوری کرنا شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات سنجھورو کے نواحی گاوٴں ڈپٹی کے نزدیک نامعلوم چوروں نے رات گئے ایک کلو میٹر ریل کی پٹری اکھیڑ لی اور گاڑیوں میں بھرنے لگے تو گاوٴں والوں نے موقع پر پہنچ کر چوروں پر فائرنگ کر دی جس پر نامعلوم چور ریل کی لاکھوں روپئے کی پٹری گاڑیوں میں لدی ہوئی چھوڑ کر فرار ہو گئے پولیس کو اطلاع ملنے پر ایک ٹرک اور ایک ڈاٹسن جس میں ریل کی پٹری بھری ہوئی تھی چوری کے آلات سمیت اپنے قبضے میں لے لیا۔

دوسری جانب با خبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقامی پولیس نے ایک شخص کو موقع پر گرفتار کیا ہے لیکن مک مکا کرکے بعد چھوڑ دیا ہے۔ مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس وردات میں ملوث ہے گاوٴں والوں نے بر وقت پولیس کو اطلاع دی تھی لیکن مقامی پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی اور گاوٴں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قومی خزانے کو لاکھوں روپئے کے نْقصان سے بچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :