میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا،ماروی میمن ،

شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے فلسفے پہ عمل کرکے ملک سے کرپشن ،بدعنوانی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیئے ترجیحی بنیاد پر جنگ جاری ہے،سربراہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام

پیر 2 مارچ 2015 20:27

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہاہے کے میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا،حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے فلسفے پہ عمل کرکے ملک سے کرپشن ،بدعنوانی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیئے ترجیحی بنیاد پر جنگ جاری ہے ۔ملک سے غربت کے خاتمے کے ساتھ خواتین کو عزت ،طاقتور بنانے اور بہتر زندگی کی فراہمی کے لیئے حکومت پاکستاں کوشاں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےاین این آئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ماروی میمن نے کہا کہ تھر کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیئے حکومت کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کے بھٹ شاہ میں سابقہ دور میں مختلف سرکاری ترقیاتی پروجیکٹس کے تحت ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرانے کے لیئے وزیر اعظم پاکستاں سے بات کی جائے گی اور ملوث کرپٹ افسراں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو میاں نواز شریف کی مشن کے تحت غریب اور بے سہارا خواتین کی خدمت کی جائے گی ،اب بی آئی ایس پی پروگرام میں کسی قسم کی کرپشن اور افسران کی کوتاہی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اوراس عوامی خدمات کے پروگرام کے تحت بی آئی ایس پی کو مثالی پروگرام بنایا جائے گا۔